• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹڈی دل خاتمے کیلئے مذاکرات میں پاکستانی حکام نہیں آئے ، 2؍گھنٹے انتظار کیا ، بھارت کا الزام

لاہور(خالد محمود خالد)بھارت نے الزام لگایا ہے کہ راجستھان کے علاقے میں فصلوں کو تباہ کرنے والے ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے پہلے سے طے شدہ مذاکرات میں شرکت کے لئے پاکستانی وفد نہیں پہنچا جبکہ بھارتی وفد مونا بائو سرحد پر زیرو لائن پر انتظار کرتا رہا دوسری طرف پاکستانی حکام نے اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگرکلچر ل آرگنائزیشن کو ای میل کے ذریعے مطلع کیا ہے کہ بھارتی علاقے سے پاکستانی علاقے میں آنے والے ٹڈی دل سے پاکستانی علاقے میں فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے اور اس سلسلے میں بدھ کے روز زیرو لائن پر مذاکرات طے ہونے کے باوجود بھارتی حکام جان بوجھ کر نہیں پہنچے جبکہ پاکستانی وفد 2؍ گھنٹے زیرولائن پر بھارتی حکام کا انتظار کر کے واپس چلا گیا۔

تازہ ترین