• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس، سیاستدان کا مسلم خاتون کے ساتھ ہتک آمیز رویہ، حجاب اتارنے کا مطالبہ

پیرس (جنگ نیوز) فرانس کے انتہائی دائیں بازو کے سیاستدان نے مشرقی فرانس کی علاقائی کونسل کے اجلاس میں شریک مسلمان خاتون کو حجاب اتارنے پر مجبور کردیا۔ اس موقع پر میرین لی پین کی نیشنل ریلی پارٹی کے رکن جولین اوڈول نے مذکورہ خاتون کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کیا، جس سے خاتون کا بچہ افسردہ ہوگیا اور اپنی ماں سے لپٹ گیا۔ مسلم خاتون اپنے بچے کو دلاسا دیتی رہیں۔ کونسل کی صدر نے سیاستدان کے رویے کو انتہائی ناگوار قرار دیا۔ مسلم خاتون اسکول کے بچوں کے ایک گروپ کے ساتھ کونسل کی میٹنگ میں شریک تھیں، اس دوران جولین اوڈل نے کونسل کی صدر سے کہا کہ وہ خاتون کو حجاب اتارنے کا کہیں۔
تازہ ترین