• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوکاڑہ،ماں سے ملنے کی ضد پر چچا کا کمسن بھتیجوں کو الٹا لٹکاکر تشدد

اوکاڑہ،لاہور(نمائندہ جنگ،مانیٹرنگ سیل، خصوصی رپورٹر) ماں سے ملنے کی ضد پر چچا نے کمسن بھتیجوں کو الٹالٹکا کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ویڈیو وائرل ہونے پر ملزم یعقوب گرفتار،یعقوب نے کہا کہ اپنے کیے پر شرمندہ ہوں،آئندہ کبھی ایسا نہیں کروں گا،اوکاڑہ کے نواحی قصبہ 40 فور ایل کا رہائشی عباس اپنی فیملی کے ہمراہ گھر سے باہر گیا ہوا تھا اور اپنے 3 بچوں کو بھائی یعقوب کے پاس چھوڑ گیا تھا۔بھائی نے کمسن بھتیجوں کو ماں سے ملنے کی ضد پر الٹالٹکایا اور تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔وقوعہ کی ویڈیو وائرل ہوئی تو ڈی پی او جہانزیب نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم یعقوب کو گرفتار کر لیا۔بعد ازاں ملزم نے جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے کیے پر شرمندہ ہوں،مجھے معاف کر دیا جائے،آئندہ کبھی ایسا نہیں کروں گا۔

تازہ ترین