• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے کیٹرنگ کنٹریکٹروں کی ڈائینگ کاروں کو اپنے خرچ سےمرمت کرانے کی پیش کش

لاہور (جنرل رپورٹر) ریلوے کے کیٹرنگ کنٹریکٹروں نے مسافروں کی سہولت کے پیش نظر محکمہ کو ڈائینگ کاروں کی رضا کارانہ طور پر مرمت کرنے کی پیش کش کر دی ہے ۔آل پاکستان کیٹرنگ ایسو سی ایشن پاکستان ریلوے کے صدر ملک بابر ’جنرل سیکرٹری ملک شہباز اور نائب صدر افضل شاہ نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ تمام کنٹریکٹرز نےمسافر ٹرینوں کے ساتھ کچھ عرصہ قبل تک چلنے والی وہ ڈائینگ کاریں جنہیں ریلوے حکام نےٹرینوں سے الگ کر کے مرمت کے نام پر ورکشاپس میں کھڑا کر دیاہے کو اپنے خرچ سے مرمت کرنے کی پیش کش کی ہے انہوں نے بتایاکہ اس وقت ٹرینوں کے ساتھ پاور وین میں ایک کچن پورشن لگایا جا رہا ہے جس میں نہ تو مسافر باعزت طریقے سے بیٹھ کر کھانا کھا سکتے ہیں اور نہ ہی کنٹریکٹر اپنا سامان ’کھانے پینے کی اشیاء برتن رکھ سکتے ہیں اور نہ ہی دوران سفر کیٹرنگ ملازمین کے آرام کرنے اور سونے کی جگہ ہے ۔اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام خراب قرار دی جانے والی ڈائینگ کارز کو ہم اپنے خرچ پر ریلوے کی ورکشاپوں سے مرمت کروائیں گےہماری اس پیش کش کو سابق سی سی ایم ریلوے نے قابل عمل قرار دیتے ہوئے وعدہ کیا تھا کہ اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو ریلوے سے بات کر کے سمری بھجوائی جائے گی کہ ٹھیکیدار ڈائینگ کار وں کی مرمت کریں ہم انہیں ٹرینوں کے ساتھ لگائیں گے۔تاہم اس حوالے سے رابطہ کرنے پر چیف کمرشل منیجر (سی سی ایم )پاکستان ریلوے سیدہ مریم گیلانی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے مسافروں کو بہترسے بہتر سفری سہولیات فراہم کریں اور ڈائینگ کار اور کچن پورشن کو مزید بہتر کریں تاکہ دوران سفر مسافروں کو صحت مند کھانا کھانے کو مل سکے ۔
تازہ ترین