• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانگ کانگ میں پابندیوں کے باوجود حکومت مخالف مظاہرین کا احتجاجی مارچ جاری ہے، پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور اُنہیں منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا بھی استعمال کیا ہے۔

ہانگ کانگ کے علاقے ویسٹ کولون میں ماسک پہنے مظاہرین موجود ہیں، جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں سے بچنے کیلئے مظاہرین نے ہاتھوں میں چھتریاں بھی تھام رکھی ہیں۔

پولیس اسٹیشن کے قریب جمع ہونے پر پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی، مارچ کے شرکاء کو منتشر کرنے کے لیے واٹرکینن کا بھی استعمال کیا گیا۔

واضح رہے کہ ہانگ کانگ پولیس احتجاجی مارچ کو غیر قانونی قرار دے چُکی ہے، ہانگ کانگ میں 20 ہفتوں سے حکومت مخالف احتجاج جاری ہے۔

تازہ ترین