• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا،سکیورٹی کے سخت انتظامات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہدائے کربلا کا چہلم اتوارکو عقیدت و احترام سے منایا گیا،شہر بھر میں مجالس عزا منعقد ہوئیں،مرکزی مجلس نشترپارک میں ہوئی جس سے مولانا محمد رضاء داؤدانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کربلا ہر دور میں ظالم و باطل قوتوں کے سامنے ڈٹے رہنے اور حق کا ساتھ دینے کا حوصلہ دیتا ہے،بعد ازاں چہلم کا مرکزی جلو س نشتر پارک سے بر آمد ہواجس کی قیادت بوتراب اسکاؤٹس نے کی،جلوس کے شرکاء نےنماز ظہرین مزار قائد کے گیٹ کے سامنے علامہ اقبال رضوی کی اقتدا میں ادا کی،بعد ازاں شرکاءنے مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور امریکہ و اسرائیلی پرچم بھی نذرِ آتش کیےاس موقع پر نشترپارک، اور اس کے اطراف پانی و شربت کی سبیلیں اور استقبالیہ و طبی کیمپ خون کے عطیات کے کیمپ کے علاوہ طبی کیمپلگائے گئے تھے۔

شہدائے کربلا کا چہلم اتوارکو عقیدت و احترام سے منایا گیا

انتظامیہ نے چہلم شہداءکربلا کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے اور شہر کے تمام حساس مقامات خصوصاً گرومندر سے کھارادر تک پولیس و رینجرز کی بھاری نفری کو تعینات کی گئی،ڈی جی رینجر میجر جنرل عمر بخاری نے بھی جلوس کا دورہ کیا جلوس کی ہیلی کاپٹر سے فضائی نگرانی کی گئی، اسکاؤٹس گروپس کی جانب سے جلوس کی گزر گاہوں پر میڈکل موبائل سروس چلائی گئی جبکہ مرکزی میڈیکل کیمپ نشتر پارک پر لگایا گیا،مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں پرانی نمائش، نیوایم اے جناح روڈ، ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک، ریڈیو پاکستان، جامع کلاتھ، سٹی کورٹ سے ہوتا ہوا حسینیاں ایرانیاں کھارادر پر اختتام پزیر ہوا۔

تازہ ترین