• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاسمیٹک سرجری کروائی ہے یا نہیں؟ ہانیہ نے خاموشی توڑ دی

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ و ڈمپل کوئین ہانیہ عامر نے اپنی کاسمیٹک سرجریز پر خاموش توڑ دی۔

حالیہ دنوں میں اداکارہ اپنی نمایاں کاسمیٹک تبدیلیوں کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

اب حال ہی میں کراچی میں منعقدہ لکس اسٹائل ایوارڈز (ایل ایس اے) میں بہترین اداکارہ کا اعزاز حاصل کرکے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے لکس اسٹائل ایوارڈز کے لُک پر مبنی ایک خوبصورت ریل شیئر کی ہے۔

اس مختصر ویڈیو میں ان کے شوٹ کی مختلف کلپس موجود ہیں جس میں پُراعتماد و دلکش انداز میں پوز دیتی اور گانے کے بولوں کے ساتھ گنگناتی نظر آ رہی ہیں۔

ہانیہ عامر کی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو پر مداح نے ان کی تعریف کی اور تبصرہ کیا کہ گرل، آپ تو فوٹو شاپ کی ہوئی لگ رہی ہیں۔ مداح کے تبصرے پر اداکارہ نے کہا کہ ’سرجری، بوٹوکس‘ ایک اور کمنٹ میں لکھا ’نیا پسندیدہ مذاق‘۔

ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے صارفین ہانیہ عامر کے جوابی ردعمل کو خوب سراہا رہے ہیں۔ صارفین کے مطابق اداکارہ باخوبی تنقید کو بھی خوش اسلوبی سے قبول کرنا جانتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید