• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

لبنان کا معاشی بحران، وزرا کی تنخواہیں 50فیصد کم کرنے کا فیصلہ

لبنان کا معاشی بحران، وزرا کی تنخواہیں 50فیصد کم کرنے کا فیصلہ


بیروت (جنگ نیوز )لبنان میں حالیہ مظاہرے رنگ لے آئے اور لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے ملک میں گذشتہ چار روز سے جاری احتجاجی مظاہروں پر قابو پانے کے لیے اپنا نیا اقتصادی منصوبہ پیش کیا ہے اور عوامی مطالبات کے پیش نظر انھوں نے بعض نئے اقدامات متعارف کرائے ہیں۔

معاشی بحران سے نکلنے کیلئے وزرا کی تنخواہوں میں 50فیصد کٹوتی ،بینکوں پر ٹیکسز کا فیصلہ کیا گیا ہے.

دارالحکومت بیروت میں اتوار کو ہزاروں افرادنے ملک کو درپیش بد تراقتصادی بحران اور حکومت کی ناکام پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین نے وزیراعظم سعد الحریری کی گذشتہ ہفتے پیش کردہ ٹیکس اصلاحات کو مسترد کردیا تھا جس کے بعد انھوں نے ملک کے مختلف سیاسی بلاکوں کے نمائندے کے سامنے نئی معاشی اصلاحات پیش کی ہیں۔

ان مجوزہ اصلاحات کے تحت موجودہ اور سابق وزرا کی تنخواہوں میں 50فی صد کٹوتی کی جائے گی۔

تازہ ترین