• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی اسکینڈل میں ملوث کردارکسی رعایت کے مستحق نہیں‘پشتون ایس او

کو ئٹہ(آئی این پی)پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی کے منظر عام پر آنے والے سکینڈل کی شفاف تحقیقات کیلئے وقتی طورپر دستبردارہونے والے وی سی کو برطرف کیاجائے کیونکہ سربراہ کی حیثیت سے تمام ذمہ داری ان پرعائد ہوتی ہے ان کی موجودگی میں اس طرح کے واقعات کا ہونا ان کی ناکامی ہے بیان میں کہاگیا کہ کیمروں کے ذریعے طلباء وطالبات کی جاسوسی استحصال کا منہ بولتا ثبوت ہے سیکورٹی کے نام پر جاسوسی کا یہ نظام کوئٹہ کے تمام تعلیمی اداروں میں جاری ہے جس میں نہ صرف عام ملازمین بلکہ بڑے بڑے افسران بھی ملوث ہیں انہیں بھی تفتیش کے عمل میں شامل کیاجائے یہ کس کی ایماء پر کیاگیا بیان میں کہاگیا کہ اسکینڈل میں ملوث کردارکسی رعایت کےمستحق نہیں انہیں کڑی سے کڑی سزاء دینے کی ضرور ت ہے۔
تازہ ترین