• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معدنیات کے شعبے میں مزید بہتری لائی جائیگی‘ ڈاکٹر امجد علی

پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی بہترین طرز حکمرانی کے باعث اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کو اپنی بقاء کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ صوبے میں اداروں کو مضبوط اور مزید فعال بنانے کے لئے ان میں شفافیت کو فروغ دیا جائیگا۔ شموزئی سوات میں ورکرز کنونشن کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں پارٹی ورکرز سے خطاب میں ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ محکمہ معدنیات نے گزشتہ ایک سال میں اپنی حکمت عملی اور بہترین اصلاحات کی بدولت محکمہ کی آمدن میں سو فیصد تک کا اضافہ کیا ہے‘ جبکہ آنے والے برسوں میں معدنیات کے شعبے میں مزید بہتری لائی جائیگی۔ اس موقع پر انہوں نے 25اکتوبر کے ورکرز کنونشن کے حوالے سے کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیا اور کنونشن کے حوالے سے اہم امور پر پارٹی ورکرز سے مشاورت کی اور کنونشن کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔
تازہ ترین