• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان، وزراء کی تنخواہ میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ

لبنان میں معاشی بحران کے باعث وزراء کی تنخواہوں میں 50 فیصد کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عدلیہ اور سرکاری افسران کی تنخواہیں برقرار رہیں گی، جبکہ افواج کی پینشن کی کٹوتیاں ختم کر دی جائیں گی۔

لبنان، وزراء کی تنخواہ میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ


بیروت، لبنان میں حالیہ مظاہرے رنگ لے آئے اور لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے ملک میں گزشتہ چار روز سے جاری مظاہروں پر قابو پانےکے لیے اپنا اقتصادی منصوبہ پیش کیا ہے ۔

عوامی مطالبات کے پیش نظر لبنانی وزیراعظم نے بعض نئے اقدامات متعارف کرائے ہیں، جن کی مدد سے معاشی بحران سے نکلنے کے لیے وزراء کی تنخواہوں میں 50 فیصد کٹوتی اور بینکوں میں ٹیکسز کے نفاذ کا فیصلہ شامل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہزاروں افراد نے ملک کو درپیش بدتر اقتصادی بحران اور حکومت کی ناکام پالیسیوں کیخلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین نے وزیراعظم کی گزشتہ ہفتے پیش کردہ ٹیکس اصلاحات کو مسترد کر دیا تھا، جس کے بعد انہوں نے ملک کےمختلف سیاسی حلقوں کے نمائندوں کے سامنے نئی معاشی اصلاحات پیش کیں۔

ان مجوزہ اصلاحات کے تحت موجودہ اور سابق وزراء کی تنخواہوں میں 50 فیصد کٹوتی بھی شامل ہے۔

تازہ ترین