• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی جی سبی عبدالعزیز بلو کا قاتل 17سال بعد گرفتار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سی ٹی ڈی نے نصیر آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ڈی آئی جی سبی عبدالعزیز بلو کو شہید کر نے والے دہشت گرد کو 17سال بعد گرفتار کر لیا سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ سابق ڈی آئی جی سبی عبدالعزیز بلوکو شہید کرنے والا دہشت گرد نصیر آباد میں موجود ہے جس پر گزشتہ روز سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد غلام رسول کو 17سال بعد گرفتار کرلیا ذرائع نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد نے 2003میں نوتال میں ڈی آئی جی عبدالعزیز بلو کو محافظ اور ڈرائیور سمیت شہید کر دیا تھا ملزم مزید 13دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی مطلوب تھا تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔
تازہ ترین