• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی بیماری پر پروپیگنڈہ بند کیا جائے، مقصود جرال

کوونٹری (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سرکردہ رہنماؤں مرزا مقصود جرال اور راجہ اصغر نمبل نے کہا ہے کہ قائد جمہوریت میاں محمد نواز شریف کی بیماری پر پی ٹی آئی کے نام نہاد ترجمان غلط پروپیگنڈہ کرنے اور بیماری پر تنقید کر کے عوام کو گمراہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں کسی کی بیماری پر تنقید کرنا اخلاقی اور معاشرتی طور پر نہ صرف غلط ہے بلکہ ناپسندیدہ حرکت ہے جو کسی بھی مذہب معاشرے میں قابل قبول نہیں لیکن افسوس ریاست مدینہ کا دعویٰ کرنے والی سلیکٹڈ حکومت نے عوام کو مکاری غنڈہ گردی اور لوٹ مار کے ساتھ ساتھ لنگر پر روٹی کھلانے پر لگا دیا ہے جن کی ذہنی سوچ دن بدن منفی ہوتی جا رہی ہے جن کے نزدیک انسانیت اور ملک کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی انھوں نے کہا کہ ان ہی ترجمانوں نے بیگم کلثوم نواز شریف مرحومہ کی بیماری کو بھی مذاق بنایا تھا اور آج سابق صدر آصف زرداری اور میاں محمد نواز شریف کی بیماری پر تنقید کر رہے ہیں، انسان کا بیمار ہونا ایک فطری عمل ہے ہر کسی کو نہ صرف بیمار ہونا ہوتا ہے بلکہ اس دنیا سے رخصت بھی جو اللہ کا فیصلہ ہے اور اللہ کے فیصلے پر کسی کا مذاق نہیں کیا جانا چایئے، افسوس پاکستان میں واحد پی ٹی آئی نہ صرف بیماری پر مذاق کرتی ہے بلکہ اپنی طرف سے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو بھی ہوا میں اڑا دیتی ہے جس پر انھیں افسوس بھی نہیں ہوتا۔ انھوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے لانگ مارچ پر حکومت انتہائی بوکھلاہٹ کا شکار ہے، انہوں نے کہا کہ وہ قائد جمہوریت میاں نواز شریف کی صحتیابی کے لئے یورپ برطانیہ کی مساجد میں خصوصی دعائیں کروا رہے ہیں پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اپیل بھی کی کہ وہ میاں محمد نواز شریف کوفی الفور بیرون ملک علاج کی اجازت دیں۔
تازہ ترین