• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی ڈرائیور کی مہارت نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی

چینی ڈرائیور کی مہارت نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی


بھاری بھرکم ٹرک چلانا تو یوں ہی کافی مشکل کام ہے اور مختصر جگہ سے ٹرک کو گزارنایا موڑ کاٹنا بظاہر تو ناممکن لگتا ہے لیکن کچھ ایسے ماہر ڈرائیور بھی ہیں جو اپنے کام میں کمال کی مہارت رکھتے ہیں۔

چین سے تعلق رکھنے والے اس ماہر ڈرائیور کو ہی دیکھ لیں جس نے اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرک پر 70میٹر وِنڈ ٹربائن بلیڈ کٹر لوڈ کر کے پہاڑی علاقے کی تنگ سڑکوں سے با آسانی گزر کر مطلوبہ مقام پر پہنچ گیا۔

یہ دلچسپ ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہے اور لوگ اس ڈرائیور کی مہارت کو سراہتے دکھائی دے رہے ہیں۔