آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار17؍ ربیع الثانی 1441ھ 15؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

شناختی کارڈ کی شرط، ایف بی آر اپنی پوزیشن پر قائم

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شناختی کارڈ کی شرط کے معاملے پر اپنی پوزیشن پر قائم ہے ۔

ایک بیان میں چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ شناختی کارڈ کی شرط ختم کی تجویز زیر غور نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 50 ہزار کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط پر نرمی نہیں برتی جائے گی۔

دوسری طرف ٹیکس ماہرین کا کہنا ہے کہ ایف بی آر شناختی کارڈ کی شرط واپس نہیں لے سکتی کیونکہ یہ شرط قانون کا حصہ ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں ٹیکس ماہرین نے کہا کہ شناختی کارڈ کی شرط کا خاتمہ یا نرمی ایف بی آر کے دائرہ اختیار سے باہر ہے اور اسے صرف پارلیمنٹ ہی ختم کرسکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق دوسرا آپشن صدارتی آرڈیننس ہے، یہ دونوں آپشنز کے دستیاب نہ ہونے کی صورت میں ایف بی آر صرف قانون کے نفاذ میں نرمی کے ذریعے یا چشم پوشی کرکے ہی ریلیف دے سکتی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید