• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا پہلا مالی سال، اسٹیٹ بینک بھی خسارے میں چلاگیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر،خبرایجنسی)حکومت کے پہلے مالی سال میں اسٹیٹ بینک بھی خسارے میں چلاگیا، اسٹیٹ بینک کومجموعی طور پر ایک ارب روپے سے زائدکا خسارہ ہوا، مالی سال 2018 میں اسٹیٹ بینک کو176ارب روپے منافع ہوا تھا۔ 

اسٹیٹ بینک کی سالانہ جائزہ رپورٹ کےمطابق گزشتہ مالی سال کے دوران بینک کی سودی آمدنی87 فیصد کے اضافے سے 546 ارب 19 کروڑ روپے تک پہنچ گئی، روپے کی بے قدری کے باعث بینک کو 506 ارب 13 کروڑ روپے کانقصان ہوا۔ 

نئے نوٹ اورانعامی بانڈزکی چھپائی پر 11 ارب 42 کروڑروپے خرچ ہوئے۔ مجموعی اخراجات 5 فیصداضافے سے50 ارب47 کروڑ روپے تک پہنچ گئے،مالی سال 2018 میں اسٹیٹ بینک کو روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ سے 72 ارب روپے کے نقصان کے باوجود مجموعی طور پر 175 ارب67 کروڑ روپے کا منافع ہوا تھا۔

مسلم لیگ (ن) کے 5سال کے دوران اسٹیٹ بینک کواوسطاً سالانہ282 ارب روپے کامنافع ہوا جبکہ پیپلزپارٹی کے 5 سالوں میں اوسطاً سالانہ منافع 199 ارب روپے رہا۔

تازہ ترین