• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکڑی سے بنی ماحول دوست سپر کارکے چرچے


جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو میں سالانہ موٹر شو2019 کا آغا ز ہوگیا ہے، جس میں جاپان کی وزارت ماحولیات نے لکڑی اوردرختوں کے اجزاء سے تیار کردہ ماحول دوست سپر کار نمائش کے لیے پیش کر دی ہے۔

نینو سیلولوز وہیکل نامی کار کو زرعی فضلے سمیت سی این ایف نامی ایک جزو سے تیار کیا گیا ہے،جو فولادسے پانچ گنا زیادہ مضبوط لیکن وزن میں انتہائی ہلکا ہے۔

وزارت ماحولیات کا کہنا ہے کہ اس سپر کار کی چھت، دروازے اور کار کے بونٹ میں اس جزو کے استعمال سے نہ صرف کاربن کے اخراج میں کمی واقع ہوگی بلکہ کار کا وزن بھی عام کار کی نسبت نصف رہ جائیگا۔

تازہ ترین