• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیزی کا رجحان برقرار، 100 انڈیکس مزید 105 پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان برقرار ،جمعرات کوبھی تیزی رہی اور 100انڈیکس 105پوائنٹس مزید بڑھ گیا ،سرمایہ کاری مالیت مزید 13ارب 51کروڑ روپے بڑھ گئی ،کاروباری حجم گزشتہ روزکی نسبت 10.76فیصدکم جبکہ 52.18فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ مارکیٹ کے اختتام پر 100انڈیکس 105.19پوائنٹس اضافے سے 35758.52پوائنٹس پر بند ہوا ۔ جمعرات کومجموعی طورپر 366کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 155کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 191کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 13ارب 51 کروڑ 65 لاکھ ایک ہزار 503روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 69کھرب 33ارب 26 کروڑ 18 لاکھ 98ہزار 154روپے ہوگئی۔

تازہ ترین