• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک کا ڈیجیٹل لٹریسی پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد ( مہتاب حیدر) ایک ایسے وقت جب پاکستان مواد بلاک کرنے کی درخواست کرنے والے ممالک میں سر فہرست ہے ، فیس بک نے اگلے سال(2020)میں ڈیجیٹل لٹریسی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد صارفین میں ٹیکنالوجی کے فوائد سمیٹنے کیلئے آگہی پیدا کرنا ہے، فیس بک کے ہیڈ آف سیفٹی پالیسی ایشیا پیسفک امبر ہاکس اور پبلک پالیسی منیجر اور ریسرچ افیسر ڈیجیٹل رائٹس فائونڈیشن شمائلہ خان نے منتخب رپورٹرز کو مشترکہ بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان میں 41ملین افراد فیس بک استعما ل کرتے ہیں تاہم 5جی کی آمد کے بعد اس تعداد میں اضافہ ہو جائے گا، سٹیڈیز کے مطابق پاکستان میں خواتین کی انٹر نیٹ تک رسائی کم ہے جس کی وجہ عدم تحفظ کا احساس ہو سکتا ہے۔ فیس بک کے وزٹننگ ہیڈ آف سیفٹی نے کہا کہ وہ اگلے ہفتے non consensual sharing of instituite images (این سی سی آئی) مقامی پارٹنر ڈی آر ایف کے اشتراک سے شروع کر رہے ہیں ، جو کسی شکایت کی صورت میں کسی بھی ناجائز مواد یا امیج کو فیس بک پر دکھانے سے روکے گا۔

تازہ ترین