• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش

تصویر، بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر، بشکریہ غیرملکی میڈیا

دبئی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جبکہ ابوظبی میں بھی شدید موسم کی وارننگ جاری کردی گئی۔

دبئی میں بارش کے باعث ورک فرام ہوم کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ نجی سیکٹر کو بھی ریموٹ ورک پالیسی اپنانے کا کہا گیا ہے، صرف انتہائی ضروری عملہ دفاتر آئے گا۔

دبئی کا گلوبل ولیج اور عین دبئی عارضی طور پر بند کردیا گیا۔ اسکائی ڈائیو دبئی کی تمام سرگرمیاں معطل ہیں، دبئی پولیس نے غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

دبئی ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کو پرواز سے 4 گھنٹے پہلے پہنچنے کی ہدایت کی ہے، جمعے کی رات سے موسم بتدریج بہتر ہونے کی توقع ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید