برطانیہ میں لڑکوں میں عورت دشمنی کی ابتدائی علامات پہچاننے کے لیے 20 ملین پاؤنڈ سے ٹیچر ٹریننگ پروگرام شروع کردیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسکولوں میں صحت مند تعلقات اور آن لائن خطرات پر تعلیم لازمی قرار دے دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جن لڑکوں میں عورت دشمنی کی علامات پائی گئیں، ان کے لیے خصوصی اصلاحی پروگرام شروع کیا جائے گا۔
اس حوالے سے برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ میری بیٹی برطانیہ میں ایسے ماحول میں پرورش پائے، جہاں وہ اسکول میں، دوستیاں بنانے میں اور آن لائن محفوظ ہو۔