• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفترخارجہ کا بابری مسجد فیصلے پر اظہار تشویش

دفترخارجہ کے ترجمان نے بابری مسجد پر بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ کا بابری مسجد کی زمین ہندوؤں کو دینے کا فیصلہ


ترجمان کا کہنا ہے کہ فیصلے سے ایک بار پھر انصاف کا تقاضا پورا نہیں ہوا، بھارتی سپریم کورٹ بھارتی اقلیتوں کے مفادات کا تحفظ کرنے میں ناکام رہی ہے، فیصلے سے بھارت کے نام نہاد سیکولرازم کا چہرہ بے نقاب ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: بابری مسجد کی زمین ہندوؤں کو دینے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ فیصلے سے ظاہر ہوا ہے بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں، بھارت میں اقلیتوں کو اپنے عقائد اور عبادت گاہوں کے حوالے سے تشویش لاحق ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ’’بابری مسجد کے بدلے زمین کی خیرات نہیں چاہیے‘‘

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بھارت میں ہندوتوا نظریہ دیگر اداروں کو متاثر کر رہا ہے، بھارت میں ہندو انتہا پسندانہ سوچ خطے میں امن کے لیے خطرہ ہے۔

تازہ ترین