آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 21؍ربیع الاوّل 1441ھ 19؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کیا مودی نے اسرائیلی کمپنی سے جاسوسی کروائی؟


بھارتی شہریوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی جاسوس کمپنی سے اپنی حکومت کے تعلقات منظر عام پر لائیں۔

بھارتی صحافیوں، دانشوروں اور سماجی کارکنوں پر مشتمل 19 شہریوں کے گروپ نے نریندر مودی کی حکومت کے نام کھلا خط لکھا ہے۔

خط میں وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت سے اسرائیلی جاسوس کمپنی سے تعلقات پر کھل کر اظہار خیال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت بتائے کہ ’کیا آپ نے ہماری نگرانی بڑھادی ہے؟‘

واٹس ایپ نے جاسوسی کرنے پر اسرائیلی کمپنی این ایس او پر مقدمہ کر رکھا ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے جاسوسی میں مختلف حکومتوں کی مدد کرنے کے لیے دنیا بھر میں اس کے صارفین کے موبائل فون ہیک کیے ہیں۔

واٹس ایپ حکام کے مطابق ایک اسرائیلی کمپنی نے 4 براعظموں میں 1400 صارفین کے موبائل فون ہیک کیے جن میں سفارتکار، سیاستدان، صحافی اور سینئر حکومتی عہدیداران کو شامل ہیں۔

واٹس ایپ کی جانب سے سان فرانسسکو کی فیڈرل کورٹ میں دائر مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ این ایس او اسرائیلی حکومت کے 20 ممالک میں جاسوسی کے عمل میں سہولت کاری کررہی ہے۔

واٹس ایپ کا مزید کہنا ہے کہ سول سوسائٹی کے 100 سے زائد ممبران کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید