• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل گیمز ، دنیا کو صوبے اور ملک کا مثبت امیج جائے گا، سینئر وزیر کھیل

پشاور (خصوصی نامہ نگار) سینئر وزیر کھیل محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ تیاریاں اور انتظامات مکمل ہیں نیشنل گیمز آج شروع ہوں گی گیمزکے انعقاد سے دنیا کو صوبے اور ملک کا مثبت امیج جائے گا اچھے انتظامات کئے گئے ہیں گیمز بھی بہترین انداز میں منعقد کی جائیں گی،وزیر اعظم عمران خان مصروفیت کی وجہ سے افتتاح کے لئے وقت نہیں نکال سکیں گے وزیر اعلیٰ محمود خان گیمز کا افتتاح کریں گے جبکہ اختتامی تقریب کے موقع پر صدر مملکت مہمان خصوصی ہوں گے ۔ قیوم سپورٹس کمپلیکس میں انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد پریس کانفرنس خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے قومی اور عالمی سطح پر صوبے کا تاثر نہیں تھا نیشنل گیمز ایک موقع ہے جس کے ذریعے صوبے کا مثبت امیج اجاگر کیا جائے گا اور دنیا کو بتایا جائے گا کہ یہاں کے لوگ امن پسند ہیں یہاں دہشت گردی اوردھماکے نہیں ہو رہے بلکہ کھیل اور کاروبار ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑیوں کو آگے لانے کے لئے پروگرام شروع کیا جائے گا انہیں ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا کوچنگ اور تربیت کا بھی بندوبست کیا جائے گا، 47 کوچز کا تقرر کیا گیا ہے مزید 100 کوچز کا تقرر کیا جارہا ہے جو کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ضم قبائلی اضلاع میں تحصیل سطح پر سپورٹس کمپلیکس بنائے جارہے ہیں اس وقت صوبے بھر میں 26 ارب روپے کے پراجیکٹس جاری ہیں یا شروع ہونے والے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیشنل گیمز میں گولڈ میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو دو لاکھ، سلور پر ایک لاکھ اور چاندی پر 50 ہزار ورپے انعامات دیئے جائیں گے ۔
تازہ ترین