• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی10لیگ:شاہد آفریدی،عمران نذیر بھی شرکت نہیں کر سکتے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابوظبی میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ میں موجودہ کرکٹرز کے علاوہ ریٹائرڈ کھلاڑیوں شاہد آفریدی اور عمران نذیر کو بھی این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ان کے علاوہ لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام کے سہیل اختر، حارث رئوف بھی این او سی نہ ملنے کے سبب ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کریں گے۔ پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کی ٹیم ٹورنامنٹ میں شریک ہوگی لیکن پاکستان کا کوئی کھلاڑی پی سی بی کی حیران کن پالیسی کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرسکے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو بتایا گیا ہے کہ ٹی ٹین لیگ کے کچھ فرنچائز مالکان بھارتی ہیں ۔ حیران کن طور پر پی سی بی نے کیریبین لیگ اور جنوبی افریقا لیگ میں بھی اپنے کرکٹرز کو این او سی جاری کیا تھا دونوں ٹورنامنٹ میں بھی بھارتی کمپنیوں کی سرمایہ کاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ مجھے اس تنازع میں ملوث کیا جارہا ہے میرا اس تنازع سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ میں حکومت کی ایڈوائس پر عمل کررہا ہوں۔ پی سی بی نےٹی 10 لیگ کے لئے پہلے مشروط این او سی دیا بعد میں نامعلوم وجوہات پر منسوخ کردیا تھا۔ اس سے قبل پی سی بی ٹی10کے پہلے دو ایڈیشن میں ٹاپ پاکستانی کرکٹرز کو اجازت دے چکا ہے۔
تازہ ترین