• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس کے 129ایس آئیز کی انسپکٹرکے عہدے پرترقی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس کے 20سب انسپکٹروں سمیت پنجاب پولیس کے 129ایس آئیزکوانسپکٹرکے عہدے پرترقی دے دی گئی۔انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن (ر)عارف نوازخان نے ایف لسٹ میں شامل 129سب انسپکٹروں کوانسپکٹرکے رینک میں پروموٹ کرنے کی منظوری دے دی ۔ترقی پانے والوں میں راولپنڈی پولیس کے وحیدمحمود ، محمد اشرف،خالدمحمود،عرفان محمود، ظفراقبال، محمد اشرف ،میاں امام شاہ ،عابدعلی شاہ ،محمدامین ، محمدریاض ،پھول شاہ ،امیرزادہ ،حق نواز،مشتاق حسین ،عمرفاروق،محمداکرم ،ریاض احمد،احمدخان ،احمدحسن ،سجاداحمدشامل ہیں۔
تازہ ترین