• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ڈیڑھ سال میں بھی صوبہ نہیں بناسکی:تحریک صوبہ ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی چیئرمین راؤعبدالقیوم شاہین نے کہا ہےکہ حکومت نے 100 دن میں صوبہ بنانے کا وعدہ کیا تھا ۔ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود کوئی سنجیدگی نظرنہیں آرہی۔اس حوالے سے کئی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں مگر آج تک کسی بھی کمیٹی کا کوئی اجلاس تک نہیں ہوسکا۔ملتان میں سب سیکرٹریٹ کے قیام کے لئے ابھی تک جگہ ہی دیکھی جارہی ۔ اس حوالے سے سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ہم حکومت کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ وہ صوبہ کے قیام کے حوالے سے موجود کنفیوژن کو ختم کرے اور واضح لائحہ عمل کا اعلان کرے۔سب سیکرٹریٹ کا قیام کسی بھی طرح علیحدہ صوبے کا متبادل نہیں ہوسکتا۔صوبے کے قیام کیلئے آئینی پیش رفت شروع کی جائے۔ہم حکومت کو یہ بھی باور کرانا چاہتے ہیں کہ اس خطے کو علیحدہ صوبہ بنانے کا خواب اس خطے کے عوام نے دیکھا ہے اور یہ اپنے خواب کی تعبیر کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔
تازہ ترین