• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ:بھتہ مافیا کی جانب سے ہراساں کرنے پر کیفے مالکان کو تحفظ فراہم کرنیکا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے بھتہ مافیا کی جانب سے وہاڑی چوک پر قائم مقامی کیفے مالکان کو ہراساں کرنے کی درخواست پر سیکرٹری آر ٹی اے اور پولیس تھانہ سیتل ماڑی کو حکم دیا ہے کہ وہ درخواست گزار کو تحفظ فراہم کریں،فاضل عدالت میں شہری زوار حسین نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ وہاڑی چوک پر قائم ہوٹل کی پارکنگ پر بھتہ مافیا نے گاڑیاں کھڑی کرکےسٹینڈ بنا دیا ہے، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو غیر قانونی سٹینڈ ختم کرنے کی درخواست دی لیکن اس کے باوجود معاملہ حل نہیں ہوا ہے، ہوٹل کے سامنے غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ بننے سے کاروبار تباہ ہورہا ہے، دریں اثنا ہائیکورٹ نے ڈیرہ غازی خان میں سیوریج سکیم ناکارہ ہونے پر دوبارہ انکوائری شروع کرنے کیخلاف درخواست ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو بھجوانے کا حکم دیا ہے،فاضل عدالت میں ایکسین وسیم احمد باجوہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ 2009 میں ڈیرہ غازی خان میں سیوریج سسٹم کو ٹھیک کرنے کیلئے 604 ملین سے زائد کی سکیم جاری کی گئی تھی جس پر اسے ایکسٹینشن اینڈ امپروومنٹ آف اربن سیوریج سکیم کے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں ایگزیکٹو انجینئر کا عہدہ دیا گیا، 2010 میں وزیر اعلیٰ کی بنائی گئی کمیٹی نے سکیم کی انسپکشن بھی کی اور معمولی نقائص ختم کرنے کے بعد سکیم کو کلیئر قرار دے دیا گیا،اب 2019 میں سیوریج سسٹم خراب ہونے پر اینٹی کرپشن نے دوبارہ انکوائری شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین