• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بھارت سب سے بڑا مسئلہ، مودی کے ہوتے ہوئے دوستی کا ہاتھ بڑھانا مشکل، عمران خان

آئندہ ہم کسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، وزیر اعظم عمران خان


اسلام آباد(ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کیلئے تباہ کن ثابت ہوئی، آئندہ ہم کسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے‘ہمارا سب سے بڑا مسئلہ بھارت ہے‘ مودی کے ہوتے ہوئے انڈیا کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانا بہت مشکل ہوگیاہے ‘پاکستان افغان مسئلہ کے سیاسی حل کیلئے کوشش کر رہا ہے‘ سعودی عرب اور ایران کے اختلافات دور کرنے کےلئے بھی کوشاں ہیں‘ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی کہاں جا سکتی ہے کسی کو علم نہیں‘پاکستان کشمیر کی وجہ سے خطرے کی زد میں ہے‘کوشش ہے کہ پاکستان کے پڑوس میں مزید تنازعات نہ ہوں‘ بھارت میں جرمن نازی کی طرح ہندو توا جڑیں پکڑ رہی ہے‘مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ اقدامات سے مودی حکومت بند گلی میں پہنچ چکی‘ہم پاکستان میں کاروبار کو آسان بنا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے ہم نے سیکھا کہ آئندہ کسی کی جنگ میں شرکت نہیں کرنی ‘ہم نے چین اور امریکا سے سبق حاصل کیا ہے کہ امریکا نے انفراسٹرکچر کی تعمیر میں بہت ترقی کی ہے۔

تازہ ترین