• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی کیلئے شاہراہوں کی تعمیر پر توجہ دینا ضروری ہے،جان محمد بلوچ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ وائس چیئرمین عبدالخالق مروت نے کہا ہے کہ کسی بھی علاقے کی ترقی کا تصور شاہرات کی تعمیر کے بغیر ادھورا ہے، بلدیہ ملیر کراچی کے 65 فیصدطویل رقبے پر مشتمل ہونے کے ساتھ ساتھ صنعتی ، تجارتی اور زرعی سرگرمیوں کا مرکز ہے، محدود وسائل کے باوجود دیگر ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ہی شاہرات کی تعمیرات پر بھی توجہ مرکوز کر رکھی ہے،ناہموار اور تباہ حال شاہراہیں مرحلہ وار تعمیر کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر صفدر علی بھگیوکے ہمراہ یونین کمیٹی قائدآباد کے علاقے ظفر ٹائون میں وزیر ستان روڈ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈ ر کونسل بلدیہ ملیر لالہ وحید الزمان ،سپرنٹنڈنٹ انجینئر نصراللہ میمن اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔چیئرمین بلدیہ ملیر نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ روڈ کارپیٹنگ کے میٹریل، روڈ لیول اور تھکنیس کا خاص خیال رکھا جائے ، روڈ کا تعمیراتی کام مقررکردہ وقت پر مکمل کیا جائے۔

تازہ ترین