• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استعفے کے مطالبے پر قائم، حکومت نے رابطہ نہیں کیا، حافظ حمد اللّٰہ

اسلام آباد (این این آئی)جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ پلان بی احتجاج کا دوسرا مرحلہ ہے جو جاری ہے، تمام صوبوں کو ملانے والی شاہراہیں اور شاہراہ ریشم بند ہے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے مطالبے پر قائم ہیں، حکومت کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔دوسری جانب تحریک انصاف کی رہنما کنول شوزب نے بتایاکہ مولانا کا دھرنا صرف ان کی خواہشات پر مبنی تھا، مولانا جن لوگوں کو لے کر آئے ان کو کچھ پتہ ہی نہیں تھا، مولانا نے ساتھ آنے والوں کو استعمال کیا۔

تازہ ترین