• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے زیر اہتمام اور عیسیٰ لیبارٹری کے تعاون سےسیمینار18نومبر 2019ء کو صبح گیارہ بجے کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کی سماعت گاہ میں ہوگا۔شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی صدارت کریں گے جبکہ ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عالیہ رحمن خطبہ استقبالیہ پیش کریں گی اور شعبہ نفسیات جامعہ کراچی کی پروفیسر ڈاکٹر فرح اقبال کلمات تشکر اداکریںگی۔دیگر مقررین میں سی ای او اینڈ مینجنگ ڈائریکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹرپروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبداللہ ،بانی ٹرانسفارمیشن انٹرنیشنل سوسائٹی ڈاکٹرمحمد عمران یوسف ،سی ای او ڈیجیٹل کیئر اور وائس چیئر مین آرگنائزیشن آف پاکستان انٹرپرینیورزآف نارتھ امریکہ اوردیگرشامل ہیں۔

تازہ ترین