• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹماٹر بدستور مہنگے‘ گرانفروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی جاری ہے‘ ڈپٹی کمشنر

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی کوششوں کے باوجود ٹماٹر کی قیمت قابو میں نہیں آ سکی۔ اتوار کو ٹماٹر کی سرکاری قیمت 210روپے تھی جبکہ مارکیٹ میں اڑھائی سو سے 270روپے کلو تک فروخت ہوا۔ پیاز کی قیمت کم ہو کر 80روپے ہو گئی لیکن ادرک اور لہسن کی قیمت بدستور 480اور 320روپے چل رہی ہے۔ ادہر ضلعی انتظامیہ نے گرانفروشوں کیخلاف کارروائیوں کی پندرہ روزہ رپورٹ جاری کی ہے جس کے تحت انتظامیہ نے دو ہفتوں میں جرمانوں کی مد میں 23لاکھ 24ہزار 9سو روپے کمائے ہیں۔ ضلع راولپنڈی میں 2940چھاپے مارے گئے‘ پرائس ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1284دکانداروں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ 335 مقدمات درج ہوئے اور 217افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر نے کہا ہے کہ اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنیوالوں کیخلاف بلاتفریق زیرو ٹالرنس کے تحت کارروائی جاری ہے۔
تازہ ترین