• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون تحفظ ختم نبوت میں کسی تبدیلی کی اجازت نہیں دینگے ،علماء

لاہور(وقائع نگار خصوصی )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام سالانہ ختم نبوت کانفرنس مولانا مفتی عزیز الرحمن اور پیرمیاں رضوان نفیس کی زیر صدارت ہوئی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جناب نبی کریمؐ جن کو اللہ کی وحی کے ذریعے امت کے لیے ہدایت کاملہ کیلئے مبعوث کیا گیا اورخاتم النبیین کے منفرد اعزاز سے نوازا گیا ۔نور وحی کی امین یہی امت ہے۔مولانا عبدالقدوس گجر نے کہا کہ نبی کریمؐ نے اپنے بعد دعو یٰ نبوت کرنے والوں کو دجال اور کذاب قرار دیا ۔ مولانا مفتی رضوان عزیز نے کہا کہ قانون تحفظ ناموس رسالت اور قانون تحفظ ختم نبوت میں اپنی جانوں پر کھیل کر بھی کسی صورت تبدیلی یا ترمیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے معاملہ پر قوم نے کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور نہ ہی آئندہ کرے گی ۔کانفرنس میں مولانا صوفی محمداکرم، مولانا محمدیعقوب فیض، مولانا حسام الدین، قاری عبدالرشید، مولانا محمدآصف رشیدی، مولانا ادربخش اعوان ، مولانا محمدعمران نقشبندی، حافظ افتخاراحمدقصوری، قاری خالد حبیب، مولانا نعیم قریشی، قاری محمدعثمان، مولانا دوست محمد سمیت متعدد علماء کرام اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
تازہ ترین