• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کی جدوجہد سے ناکام سلیکٹڈ حکومت سے نجات ملے گی‘ قادر آغا

کوئٹہ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام برصغیر پاک وہند / پشتونخوا وطن کی آزادی کےسالار خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی 46ویں برسی کے موقع پر مرکزی جلسہ عام دو سمبر کوئٹہ کے سلسلے میں کرانی ، تختانی بائی پاس ، سریاب ، پشتون آباد کی علاقائی کمیٹیوں کے تنظیمی اجلاس ہوئے جس میں مختلف فیصلے اور کمیٹیاں تشکیل دی گئیں الگ الگ اجلاس سے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سید عبدالقادر آغا ایڈووکیٹ ،ضلعی ایگزیکٹوز منان نصرت ، کبیر افغان ،علاقائی سیکرٹریز نور محمد خان ، حاجی حمزولئے ، عبدالعلی اچکزئی ، حمد اللہ بڑیچ ، صابر خان رشتین ، نعیم اچکزئی ، گل شاہین ، امیر افغان ودیگر نے آزادی مارچ کی حمایت خصوصاً خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی 46ویں برسی کی تیاریوں کے سلسلے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خان شہید نے جن مقاصد کے حصول کیلئے سیاسی جدوجہد کی آج خان شہید کا سیاسی بیانیہ سیاسی جمہوری پارٹیوں کابیانہ بن چکا ہےمقررین نے کہا کہ 25جولائی کے الیکشن کے خلاف آزادی مارچ نے تمام دھاندلی طشت ازبام کردی آزادی مارچ اورسیاسی جماعتوں کے مطالبات کی پذیرانی پر ہم جمہوری عوام کے مشکور ہیں اور آئندہ کے فیصلے بھی جمہورکے حقوق کے تحفظ کیلئے ہونگے اور امید کرتے ہیں کہ سیاسی جمہوری اپوزیشن جماعتوں کے فیصلوں اور جدوجہد سے عوام کو ناکام سلیکٹڈ حکومت سے نجات مل جائیگی مقررین نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ جلسے کی تیاریوں کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور جلسے میں عوام کی شرکت کو یقینی بنائیں۔
تازہ ترین