• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر کی صحت غیر تسلی بخش

لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر کی صحت غیر تسلی بخش


لاہور(خالد محمود خالد)برصغیر کی نامور گلوکارہ لتا منگیشکر جن کو آٹھ روز قبل ممبئی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ان کی حالت میں بہتری آنے کے باوجود ڈاکٹر ان کی صحت کو تسلی بخش قرار نہیں دے رہے جب کہ وہ مستقل طور پروینٹی لیٹر پر ہیں۔ لتا منگیشکر کو شدید نمونیا کا اٹیک ہوا تھاجس کے باعث انہیں سینے میں بھی شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ۔ ابتدائی طور پر ڈاکٹروں نے ان کی حالت بہتر بتائی تھی لیکن گزشتہ منگل کے روز ان کی حالت بہت زیادہ بگڑ گئی۔ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹر پتیت سمدھانی نے بتایا کہ لتا جی ابھی تک انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں ہیں۔ جمعہ کی شام کو ان کی حالت میں معمولی بہتری ہوئی لیکن انہیں خطرے سے باہر قرار نہیں دیا گیا۔

تازہ ترین