راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)کمشنرراولپنڈی ثاقب ظفراورایڈیشنل کمشنرراولپنڈی عقیل خان نے سینٹرل جیل اڈیالہ کااچانک دورہ کیا۔ انہوں نے جیل سپرنٹنڈنٹ ثاقب نذیرچودھری کے ہمراہ خواتین وارڈ، نوعمر وارڈ،اسیروں کے کچن ،سزائے موت کے سرکلز،سیکیورٹی سیل اوردیگربیرکوں کادورہ کیااوراسیروں کے مسائل سنے ۔