• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامک چیمبر اور زراعت کے29ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایف پی سی سی آئی کی کوششوں سے اسلا مک چیمبر آف کامرس انڈسٹر ی اور زراعت کے 29ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز اور 62ویں فنانشل کمیٹی کی میٹنگز کا انعقاد کراچی میں ہوا ، بورڈ آف ڈائر یکٹر ز کے ممبران میں ڈی جیبوٹی ، مصر ، ایران، اردن، کویت ، نا ئجیریا، اوما ن، پاکستان، فلسطین، قطر ، سعودی عرب، سوڈان، تیونس، ترکی، یو گنڈا، متحدہ عرب امارات، انڈ ونیشیا، ملا ئیشیا اور مالی شامل ہیں ۔ ICCIA کے بورڈ آف ڈائر یکٹرز کے اجلا س میں او آئی سی ممبر ممالک کے ما بین معاشی سر گر میو ں ، تجا رتی تعلقا ت اور سر مایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی تبا دلہ خیال کیا گیا ۔

تازہ ترین