• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں اپوزیشن ارکان کو بھی فنڈز ملیں گے

پشاور(نمائندہ جنگ ) خیبر پختونخوا اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں نے ترقیاتی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم، مشاورت کے بغیر عجلت میں قانون سازی، قومی مالیاتی ایوارڈ میں تاخیر اور اپوزیشن ارکان کے حلقوں میں دخل اندازی کیخلاف وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا، اپوزیشن ارکان نے صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی ، اے این پی کے مرکزی قائدین نے بھی دھرنے میں شرکت کی جبکہ اپوزیشن ارکان کو منانے کیلئے صوبائی وزرا کا جرگہ دھرنے میں پہنچ گیا جہاں کامیاب مذاکرات کے بعد اپوزیشن ارکان دھرنے ختم کرنے اور وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات کیلئے راضی ہوگئے ۔
تازہ ترین