• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آغا سراج و دیگر کی درخواست ضمانت پر نیب سے دلائل طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر کی درخواست ضمانت پر ملزمان کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر نیب پراسیکیوٹر سے دلائل طلب کرلیے۔ جسٹس عمر سیال اور جسٹس ذوالفقار علی سانگی پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اس کیس میں ذوالفقار کا کیا رول ہے؟ نیب حکام نے بتایا کہ ذوالفقار سرکاری ملازم ہے مگر کام آغا سراج درانی کیلئے کرتا ہے۔ آغا سراج درانی کے ملازم کے نام پر 5 کروڑ کے پے آرڈرز جاری ہوئے تھے۔ ان تمام پے آرڈرز سے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے بچوں کی فیس اور فلیٹ خریدے گئے تھے۔ دوران سماعت نیب پراسیکوٹر اور ملزم کے وکلا کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے اگر ایسا ہی چلا تو معاملہ حل نہیں ہوسکتا۔
تازہ ترین