• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پتنگ بازی نہ روکنے پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(وقائع نگار خصوصی )پتنگ بازی نہ روکنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج ، درخواست شہری سید حیدر نے ایڈووکیٹ محمد باقر حسین کی وساطت سے دائر کی درخواست میں پنجاب حکومت ،ڈی سی لاہور ،آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کو فریق بنایا گیا۔درخواست گزار نےموقف اپنایاکہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کی پابندی کے باجود لاہور میں پتنگ بازی جاری ہے،پتنگ کی دوڑ پھرنے سے متعدد شہری زندگی کی بازی ہار گئے، استدعا ہے کہ عدالت پنچاب حکومت کو پتنگ بازی روکنے کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دے ۔
تازہ ترین