• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KDA اراضی کا ریکارڈ روزانہ کی بنیاد پر کمپیوٹرائزکیا جائے،ڈائریکٹر جنرل

کراچی (اسٹاف پورٹر) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن نے کہا ہے کہ کے ڈی اے اراضی کا تمام ریکارڈ روزانہ کی بنیاد پر کمپیوٹرائز کیا جائے۔ اس سلسلے میں کنٹریکٹ ملازمین کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں جبکہ ہر نئے کیس کے ساتھ ڈیٹا فارم لازمی منسلک ہونا چاہئے۔ یہ بات انہوں نے ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی کمال احمد صدیقی کو ہدایات دیتے ہوئے کہی۔ ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ڈی جی کو بتایا کہ محکمہ آئی ٹی کی جانب سے کے ڈی اے کی تمام رہائشی اسکیموں کو کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا تھا مگر وائی ٹوکے کی وجہ سے تمام ریکارڈ ضائع ہوگیا جس کے بعد اب دوبارہ کراچی کی تمام رہائشی اسکیموں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں 17رہائشی اسکیموں کے ریکارڈ کو روزانہ کی بنیاد پر محفوظ کیا جارہا ہے جبکہ بیک لاک سسٹم کے تحت ریکارڈ کو اسکین کیا جارہا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی جائیداد کو محفوظ بنانے کے لئے کے ڈی اے میں کمپیوٹرائزڈ کرائیں اور اپنے بقایاجات31دسمبر 2019ء تک ادا کریں۔
تازہ ترین