• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمگلنگ و منی لانڈرنگ تدارک کیلئے7 ائیر پورٹس پر نیا شناختی نظام متعارف

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) ایف بی آر نےسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے تدارک کیلئے ملک کےسات بڑے ائیر پورٹس پر مسافروں کی شناخت کا رسک مینجمنٹ کا نیا نظام متعارف کرا دیا ہے، نظام کے تحت مسافروں کی پیشگی شناخت ممکن ہو گی، ڈرگ سمگلرز اور منی لانڈرنگ کرنیوالوں کو پکڑا جا سکے گا ، ایف بی آر کے مطابق یہ اقدام وزیراعظم کی ہدایات کے تحت کیا گیا ہے تا کہ کسٹمز بارڈر مینجمنٹ کو مربوط بنایا جائے، ایف بی آر کےمحکمہ کسٹم نےمسافروں کی شناخت کا نظام سات بڑے ائیر پورٹس پر شروع کیا ہے جس کیلئے کسٹمز سٹاف کو تربیت فراہم کر دی گئی ہے، شناختی نظام کو امریکی کسٹمز کے ادارہ اور ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن کے تکنیکی تعاون سے متعارف کیا گیا ہے جس کے تحت مسافروں کی پیشگی شناخت ممکن ہو گی یہ نظام ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان کے لائحہ عمل کو مد نظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے اسکی بدولت ڈرگ سمگلرز اور منی لانڈرنگ کرنیوالوں کو پکڑا جا سکے گا، نئے نظام کے تحت پاکستان آنے اور باہر جانیوالے مسافروں کا شناختی پروفائل بھی تیا ر ہو جائیگا جس سے شناخت میں آسانی میسر آئے گی،چیئر مین ایف بی آر سید شبر زیدی نے کہاہے کہ نظام سے کسٹمز اہلکاروں کی ائیرپورٹس پر موجودگی کم ہو جائیگی اور مسافروں کی ائیر پورٹس پر شناخت کا عمل کم وقت میں ممکن ہو پائیگا،انہوں نے ممبر کسٹمز آپریشنز کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام بارڈر ایجنسیز سے معلومات کے تبادلہ سے قبل کسٹمز اہلکاروں کیلئے مناسب ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کیا جائے۔

تازہ ترین