• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائیو اسٹا ک ایکسپو کا کامیاب انعقاد خوش آئند ہے، مٹھا کاکڑ

کوئٹہ(خ ن)صوبائی مشیر برائے لائیو ا سٹاک مٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان رقبہ کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے یہاں کے لوگ صدیوں سے لائیو اسٹاک سے منسلک ہیں جن کا سارے دارومدار لائیو اسٹاک پرہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپو 2019کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،صوبائی مشیر نے کہا کہ لائیو اسٹاک ایکسپو 2019 ء بلوچستان کی تاریخ میں پہلی ایکسپو ہے جو کامیابی سے منعقد کیا گیا جس میں ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں ٹریڈرز اہم آفیشلز اور نان آفیشلز مختلف ممالک کے سفیروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جو صوبے اور ملک کے لئے خوش آئند ہے، صوبائی مشیر نے کہا کہ لائیو اسٹاک ایکسپو 2019 منعقد کر نے کا مقصد بھی یہی ہے کہ صوبہ بلوچستان میں لائیو اسٹاک کی اہمیت کے بارے میں عام لوگوں کو آگاہی ہوسکے تاکہ وہ مختلف سٹالز دیکھے اور اسے فائدہ اٹھا یا جائے انہوں نے کہا کہ یہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا وژن ہے کہ صوبے کے تمام محکموں کو پاؤں پر کھڑا کرنا ہے کیونکہ سابق حکومتوں نے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی ہے، آخر میں صوبائی مشیر نے افغانستان، ایران، چائنا اور دوسرے ممالک سے آئے ہوئےتمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین