• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپیشل انیشیٹو منصوبہ کے تحت 5 تھانوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا،ڈی آئی جی آپریشنز

لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز خان کے سپیشل انیشیٹو منصوبہ کے تحت لاہور کے منتخب کردہ 5 تھانوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔منتخب کردہ تھانوں کے فرنٹ پورشن کو پبلک ڈیلنگ کے لئے استعمال میں لایا جائے گا۔منصوبہ کے ابتدائی مرحلے میں تھانہ شمالی چھاونی میں کام تیزی سے جاری ہے۔سپیشل انیشیٹو منصوبہ کے تحت جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے پولیس سٹیشن تھانہ شمالی چھاؤنی کا دورہ کیا۔ایس ایس پی آپریشنز لاہور محمد نوید نے ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کوجاری تعمیراتی کاموں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
تازہ ترین