• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان پبلک سروس کمیشن کو مزید فعال کیاجائے‘ خان محمدلہڑی

کوئٹہ(خ ن)وزیراعلی بلوچستان کے مشیر برائے ثانوی تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کی پبلک سروس کمیشن صوبے کے اعلیٰ عہدوں پر تعیناتی کا اہم ادارہ ہے۔ادارے کو مزید فعال اور کارکردگی میں اضافے کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ادارے میں ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے موثر حکمت عملی اور جامع پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔میرٹ ، شفافیت ، اعلی امتحان اور بھرتیوں کے معیارات کی پابندی کے لیے ضروری ہے کہ بی پی ایس سی کو مزید فعال کیا جائے چیئرمین پبلک سروس کمیشن اور ممبران کی تعیناتی پر حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بی پی ایس سی کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائمہ کمیٹی برائے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے اجلاس سے اظہار کرتے ہوئے کیا اجلاس کی صدارت ڈپٹی سپیکر سردار بابر موسی خیل نے کی اس موقع پر صوبائی وزراء میر ظہور بلیدی مٹھاخان کاکڑ، نورمحمددمڑ میرضیاءاللہ لانگو،ملک نعیم بازئی، قائدحزب اختلاف ملک سکندر ایڈووکیٹ، نثاء بلوچ،ملک نصیر شاہوانی، احمد نواز بلوچ موجود تھے۔صوبائی مشیر نے کہا کہ بی پی ایس سی کے ممبران کے انتخاب کے لیے واضح پالیسی کو مزید موثر بنانے سے دور رس نتائج برآمد ہوں گے اس سلسلے میں صوبے کے تمام ڈویژ نوں کی شرکت داری صوبے کی وسیع تر مفاد کے لیے ضروری ہے۔
تازہ ترین