• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فنڈنگ کیس،اعتراضات درست نہیں ،پی ٹی آئی گھبرارہی ہے، تجزیہ کار

دیکھئے پروگرام ’رپورٹ کارڈ ‘


کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان ابصاء کومل کے پہلے سوال کیا پارٹی فنڈنگ کیس میں نعیم الحق کے الیکشن کمیشن پر اٹھائے گئے اعتراضات درست ہیں؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا ہےکہ پارٹی فنڈنگ کیس میں نعیم الحق کے اٹھائے گئے اعتراضات درست نہیں ہیں ،پی ٹی آئی گھبرارہی ہے۔

 نیب انویسٹی گیشن شروع کرتے ہی ملزم کو گرفتار کرلیتی ہے دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوتا ہے، آئین سے متصادم کوئی قانون برقرار نہیں رہ سکتا ہے۔ شہزاد اقبال نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو رہبر کمیٹی کے دباؤ میں آکر فارن فنڈنگ کیس میں فیصلہ نہیں کرنا چاہئے۔

الیکشن کمیشن کو غیرجانبدار رہ کر آزادانہ فیصلے کرنے چاہئیں، فارن فنڈنگ کیس میں فریق کوئی اپوزیشن پارٹی نہیں اکبر ایس بابر ہیں، فارن فنڈنگ کا معاملہ سادہ ہوتا تو تحریک انصاف کیس میں تاخیری حربے استعمال نہیں کرتی۔ ریما عمر کا کہنا تھا کہ پارٹی فنڈنگ کیس میں نعیم الحق کے اٹھائے گئے اعتراضات درست نہیں ہیں، پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن کے سامنے جواب دیتے ہوئے گھبرانا نہیں چاہئے۔

تحریک انصاف کی طرف سے کیس میں تاخیری حربے استعمال کرنے سے سازشی تھیوریاں جنم لے رہی ہیں، الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ ثابت ہوجائے تب بھی پارٹی پر پابندی آسان نہیں ہوگی اس کے بعد عدالت میں جانے کا بھی راستہ ہے۔

حفیظ اللّٰہ نیازی نے کہا کہ نعیم الحق بیمار آدمی ہیں ان کی کسی بات کو سنجیدہ نہ لیں، اکبر ایس بابر کو پارٹی سے نکالا گیا تو میں نے عمران خان کو کہا کہ یہ ہمارا اثاثہ ہے۔

تازہ ترین