• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف مدت ملازمت کو متنازع بنانیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت کے معاملے کو متنازع بنانے والے تمام ذمے داروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے سمری میں بار بار غلطیاں کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا، عدالتی فیصلے کے فوری بعد غفلت کے مرتکب افسران کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت وزیراعظم ہاوس میں ہونے والے اہم ترین اور ہنگامی اجلاس میں وزیراعظم نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری میں بار بار غلطیاں کیے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ 

وزیراعظم نے سوال کیا کہ سپریم کورٹ کے نوٹس لینے کے بعد بھی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری میں غلطیاں کیسے کی گئیں۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ اس معاملے کے حوالے سے سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ کیے جانے کے بعد غفلت کے مرتکب تمام افسران اور ذمے داران کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تازہ ترین