• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نازیبا کمنٹس پر نادیہ حسین مداحوں پر برہم


پاکستان کی نامور اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نازیبا کمنٹس کرنے والوں پر برس پڑیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے کیے جانے والے کمنٹس کا اسکرین شارٹ شیئر کیا اور انہیں معافی مانگنے پر مجبور کردیا۔


نادیہ حسین نے دیگر سوشل میڈیا صارفین کو پیغام دیا کہ وہ ایسا کرنے سے گریز کریں ۔

نادیہ حسین نے واضح کیا کہ وہ تمام کمنٹس پڑھتی ہیں، ساتھ ہی بے جا تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو مشورہ بھی دیا کہ اگلی دفعہ ایک مہربانی کریں۔ ’یا تو خاموش رہیں یا جب بھی بولیں اچھا بولیں ورنہ خاموش رہیں یا پھر مجھے فالو کرنا بند کردیں۔‘

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل نادیہ حسین کا آفیشل فیس بُک پیج ہیک کرلیا گیا تھا اور اس پر قابل اعتراض تصاویر پوسٹ کی گئی تھیں۔

تازہ ترین