• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے ثقافتی دن کی تقریبات کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات

حیدرآباد(بیورورپورٹ)سندھ کے ثقافتی دن کی تقریبات کے موقع پر حیدرآباد میں سیکورٹی کے سخت انتظامات،ضلع بھر میں ہوائی فائرنگ،ون ویلنگ،اسلحہ کی نمئش پر پابندی عائد،ثقافتی دن کی تقریبات اور ریلیوں کی مانٹرنگ کی ہدایات ۔ حیدرآباد پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اتوار کوسندھ بھر کی طرح ضلع حیدرآباد میں بھی سندھ کا ثقافتی دن جوش و خروش سے منایا گیا۔ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی ہدایت پر پولیس نے ضلع بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے تھے۔ پولیس کی جانب سے دن بھر شہر کے خارجی وداخلی راستوں سمیت اہم شاہراہوں پر سخت نگرانی و چیکنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ترجمان نے کہا کہ ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے اس موقع پر ضلع بھر میں ہوائی فائرنگ ون ویلنگ اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل طور پر پابندی عائد کی تھی ۔ایس ایس پی حیدرآباد کی ہدایت پر سندھ کے ثقافتی دن کے حوالے منعقدہ پروگرامات اور ریلیوں کی بھی مانٹرنگ کے ساتھ حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں تھیں تاکہ ثقافتی پروگرام خیر وعافیت سے ہوسکیں۔
تازہ ترین